سطح زمین

( سَطْحِ زَمِین )
{ سَط + حے + زَمِین }

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم 'سطح' کے آخر پر کسرۂ اضافت لگا کر فارسی سے اسم 'زمین' لگانے سے مرکب اضافی 'سطح زمین' بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٥٤ء کو "تحفہ الحساب" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - روئے زمین، دنیا۔
"جب سے نسل انسانی سطح زمین پر وجود میں آئی ہے اسی وقت یہ مبارک رسم بھی قائم ہوئی ہے۔"      ( ١٩٨٨ء، فاران، کراچی، جولائی، ٣٥ )