خود نمائی

( خود نُمائی )
{ خُد (واؤ معدولہ) + نُما + ای }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ لفظ 'خود' کے ساتھ فارسی مصدر 'نمودن' سے فعل امر 'نما' کے ساتھ 'ئی' بطور لاحقۂ کیفیت لگانے سے مرکب 'خودنمائی' بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٦٤٩ء کو "خاور نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( واحد )
١ - خود نما کا اسم کیفیت، دکھاوے کا عمل، (مجازاً) نمود و نمائش شیخی، غرور، خود پسندی۔
"لیکن کسی قسم کا تکبر یا خود نمائی چھو کر بھی نہیں گئی تھی۔"      ( ١٩٨١ء، آسماں کیسے کیسے، ٤٥ )
  • Ostentation;  self-conceit
  • vanity
  • pride.