خودکفیل

( خودکَفِیل )
{ خُد (واؤ معدولہ) + کَفِیل }

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ لفظ 'خود' کے ساتھ عربی سے مشتق اسم صفت 'کفیل' لگانے سے مرکب 'خود کفیل' بنا۔ اردو میں بطور صفت مستعمل ہے۔ ١٩٤٠ء کو "معاشیات ہند" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
١ - ضروریات کو اپنے وسائل سے پورا کرنے والا؛ کفایت کرنے والا۔
"وہ اب اتنا خود کفیل ہے کہ وہ دنیا کے دوسرے ممالک کو اشیائے ضرورت بجھوا رہا ہے۔"      ( ١٩٨٣ء، کوریا کہانی، ٢٤٩ )