خود دار

( خود دار )
{ خُد (واؤ معدولہ) + دار }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ لفظ 'خود' کے ساتھ فارسی مصدر 'داشتن' سے فعل امر 'دار' لگانے سے مرکب 'خود دار' بنا۔ ١٨٩٥ء کو "خزینۂ خیال" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
١ - عزت نفس کے منافی امور سے بچنے والا، سنجیدہ، غیرت مند۔
"جس کے سلسلے روہیل کھنڈھ کے حریت پسندوں راجپوت ٹھاکروں اور آزاد اور خود دار پٹھاننوں سے ملتے ہیں۔"      ( ١٩٨٢ء، برش قلم، ٩٨ )
  • Self-possessing
  • being master of oneself;  content;  patient.