خود پرست

( خود پَرَسْت )
{ خُد (واؤ معدولہ) + پَرَسْت }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ لفظ 'خود' کے ساتھ فارسی مصدر 'پرسیدن' سے فعل امر 'پرست' لگانے سے مرکب 'خود پرست' بنا۔ ١٦٤٩ء کو "خاور نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
١ - خودنگر، مغرور، خودبیں، آپ اپنا پجاری۔
"اتنا بے حس اس قدر خود پرست ہمارے دل ذوبی سے متعلق غبار آلود ہو گئے تھے۔"      ( ١٩٨٦ء، اوکھے لوگ، ١١٨ )
  • 'Worshipping self';  self - opinionated
  • dogmatic;  self - conceited;  self - indulgent
  • selfish.