خود غرضی

( خود غَرَضی )
{ خُد (واؤ معدولہ) + غَرَضی }

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ لفظ 'خود' کے ساتھ عربی سے مشتق اسم 'غرض' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقۂ کیفیت لگانے سے مرکب 'خود غرضی' بنا۔ اردو میں بطور صفت مستعمل ہے۔ ١٨٧٦ء کو "تہذیب الاخلاق" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
١ - اپنا فائدہ دیکھنا، آپا دھاپی، مطلب پرستی۔
"اتنی بے تعلقی اتنی خود غرضی ایسا رویہ صرف آرٹسٹ ہی روا رکھ سکتا ہے۔"      ( ١٩٨٦ء، اوکھے لوگ، ١١٢ )