فارسی زبان سے ماخوذ لفظ 'خود' کے ساتھ فارسی مصدر 'کشتن' سے فعل امر 'کش' لگانے سے مرکب 'خودکش' بنا۔ اردو میں بطور صفت مستعمل ہے۔ ١٨٤٨ء کو "تاریخ ممالک چین" میں مستعمل ملتا ہے۔
"ہلاکت کا سبب دریافت کرنے کا ایک مقصد یہ بھی ہوا کرتا تھا کہ یہ معلوم کیا جائے کہ ایسی کوئی جائیداد تو نہیں ہے جو بحق تاج بازگشت ہو سکے اور یہ اس وقت ہوتا تھا جب متوفی محروم الحفاظت یا سنگین مجرم ہوتا جس میں لازماً خودکش بھی داخل ہوتا تھا۔"
( ١٩٣٧ء، طب قانونی، ٥ )