عربی سے مشتق اسم 'خیر' کے ساتھ فارسی مصدر 'سگالیدن' سے فعل امر 'سگال' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقۂ کیفیت لگانے سے مرکب 'خیر سگالی' بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٧٥ء کو "ارمغان گوگل پرشاد (اردو)" میں مستعمل ملتا ہے۔