خیر خبر

( خَیر خَبَر )
{ خَیر (ی لین) + خَبَر }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم 'خیر' کے ساتھ عربی ہی سے مشتق اسم 'خبر' لگانے سے مرکب 'خیر خبر' بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨١٠ء کو "کلیات میر" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - خیریت کی خبر، حالات کی اطلاع، خیر و عافیت۔
"صبح شام جا کر ان کی خیر خبر لے آتی ہوں۔"      ( ١٩٧١ء، فہمینہ، ١٣٩ )
٢ - اطلاع، علم، خبر۔
"بھائی کچھ پانوں کی بھی خیر خبر ہے۔"      ( ١٩٧٥ء، بدلتا ہے رنگ آسماں، ٢٠١ )
  • News