شکلیات

( شَکْلِیات )
{ شَک + لی + یات }
( عربی )

تفصیلات


شکل  شَکْل  شَکْلِیات

عربی سے مشتق اسم 'شکل' کے ساتھ 'یات' بطور لاحقۂ جمع بڑھانے سے 'شکلیات' بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٩٦٨ء کو "الجی" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم معرفہ ( مذکر - جمع )
١ - [ سائنس ]  شکلیات وہ حصۂ علم ہے جس میں پودوں کی پہچان اور بیرونی شکل پر بحث کی جاتی ہے۔
"شکلیات۔ کلاڈو فورا کا نباتی جسم شاخ دار رشتکوں پر مشتمل ہوتا ہے اس کے پودے شاخدار بیخ نما کے ذریعے کسی سطح سے چپکے ہوئے ہوتے ہیں۔"      ( ١٩٦٨ء، الجی، ٦٢ )