فارسی سے ماخوذ اسم کیفیت 'شکست' کے ساتھ فارسی مصدر 'خوردن سے صیغہ ماضی مطلق واحد غائب 'خورد' میں 'ہ' بطور لاحقۂ حالیہ تمام بڑھا کر 'خوردہ' ملنے سے مرکب توصیفی بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٩٤٢ء کو "کرنیں" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔