جدوجہد

( جِدوجَہْد )
{ جِدو (واؤ مجہول) + جَہْد }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ حاصل مصدر 'جد' کے بعد حرف عطف 'و' لگا کر دوسرا عربی سے ماخوذ حاصل مصدر 'جہد' لگانے سے مرکب عطفی 'جدوجہد' بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے ١٥٤٣ء میں "بھوگ بل" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - سرگرمی، سعی، کوشش، محنت مشقت۔
"ان کی کوششوں پر ہنستے تھے اور ان کی جدوجہد کو رائگاں سمجھتے تھے۔"      ( ١٩٣٨ء، حالات سرسید، ١٠٥ )
  • سَعی و کوشِش
  • بھاگ دَوْڑ
  • 'Hard work and persistence'