جدی

( جَدی )
{ جَدی }
( عربی )

تفصیلات


اصلاً عربی زبان کا لفظ ہے۔ اور بطور اسم مستعمل ہے۔ اردو میں عربی سے ماخوذ ہے۔ اور اصلی حالت اور معنی میں ہی اردو میں مستعمل ہے ١٦٦٥ء میں "علی نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - (لفظاً) بز، بزغالہ، (نجوم) (آسمان کے) بارہ برجوں میں سے دسویں برج کا نام جس کے ستاروں کا انبوہ بکری کے بچے سے مشابہ معلوم ہوتا ہے۔
"خدا نے بارہ برج بنائے . عقرب، قوس جدی ."      ( ١٩٤٢ء، الف لیلہ و لیلہ، ٥٤١:٣ )
٢ - قطب شمالی کے قریب ایک ستارہ، قطبی تارہ۔
"جو کوکب دنبال کی طرف ہے اس کو جدی کہتے ہیں۔"      ( ١٨٧٧ء، عجائب المخلوقات، ٤٣ )
٣ - زمیں کا ایک فرضی دائرہ جو ایک خط استوا کے متوازی ساڑھے 23 درجے کے فاصلے پر جنوب کی طرف واقع ہے، خط جدی۔ (نوراللغات)
  • A kid;  a young he-goat;  the sign Capricorn;  the star 'a' of ursa minor
  • the pole star