١ - آندھی چڑھنا
طبیعت کوئی دن میں بھر جائے گی چڑھی ہے یہ آندھی اتر جائے گی
( ١٨٧٨ء، گلزار داغ، ١٩٥ )
٢ - آندھی کاٹنا
اوپر منہ اٹھا کر آیات وغیرہ پڑھنا اور انگلی سے آندھی روکنے کا اشارہ کرنا۔ (ماخوذ : نوراللغات، ١٤٦:١)
٣ - آندھی اترنا
طوفان باد کا زور کم ہونا، تیز اور غبار آلود ہواءوں کا رکنا۔ طبیعت کوئی دن میں بھر جائے گی چڑھی ہے یہ آندھی اتر جائے گی
( ١٨٧٨ء، گلزار داغ، ١٩٥ )
٤ - آندھی اٹھانا
آندھی اٹھنا کا تعدیہ ہے۔ آندھی اٹھائی نوح کا طوفاں دکھا دیا ہیں تنگ آہ سرد سے اور چشم تر سے ہم
( ١٨٧٨ء، آغا، دیوان، ٦٧ )
٥ - آندھی اٹھنا
طوفان باد کا آنا، تیز اور غبار آلود ہواءوں کا چھانا۔ اٹھیں گی آندھیاں غم کی جو ذرہ بھی رہا باقی زمین دشت غربت خاک میری سب اڑا دینا
( ١٩١٠ء، گلکدہ، عزیز، ٢١ )