درندگی

( دَرِنْدَگی )
{ دَرِن + دَگی }
( فارسی )

تفصیلات


دَرِنْدَہ  دَرِنْدَگی

فارسی زبان سے مصدر 'دریدن' اسم فاعل 'درندہ' کے آخر سے 'ہ' حذف کر کے 'گی' بطور لاحقۂ کیفیت لگایا گیا ہے۔ اردو میں ١٩٢٢ء کو "نقش فرنگ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - درندوں کا سا طرز عمل، وحشت و بربریت کا برتاؤ۔
"اسرائیلیوں کے مظالم کی داستان کہ جس میں بچے بڑے، عورت مرد سب ہی ان کی درندگی کا شکار ہوئے۔"      ( ١٩٨٢ء، میرے لوگ زندہ رہیں گے، ١٥١ )