درہم

( دِرْہَم )
{ دِر + ہَم }
( فارسی )

تفصیلات


دِرَم  دِرْہَم

فارسی زبان سے اسم جامد 'درم' ہے جو کہ پہلوی زبان سے فارسی میں آیا۔ درہم فارسی کے اس اسم معرب صورت ہے۔ اردو میں ١٦١١ء کو قلی قطب شاہ کے کلیات میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جمع غیر ندائی   : دِرْہَموں [دِر + ہَموں (و مجہول)]
١ - چاندی کا سکہ۔
"ایل غازی نے جو سکے جاری کئے ان میں صرف کانسی کے سکے دریافت ہوئے ہیں جنھیں درہم کہا جاتا ہے۔"      ( ١٩٦٧ء، اردو دائرہ معارف اسلامیہ، ٧٢٨:٣ )