آنر

( آنَر )
{ آ + نَر }
( انگریزی )

تفصیلات


یہ لفظ انگریزی سے ماخوذ ہے، انگریزی میں اصل (Honour) ہے اور بطور فعل مستعمل ہے جبکہ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٨٩٢ء میں "مکاتیب امیر" میں مستعمل ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
جمع استثنائی   : آنَرْز [آ + نَرْز]
جمع غیر ندائی   : آنَروں [آ + نَروں (واؤ مجہول)]
١ - عزت، نیک نامی۔
 دشوار ہے مستحق آنر ہونا کچھ سہل نہیں علی برادر ہونا      ( ١٩٢١ء، اکبر الہ آبادی، گاندھی نامہ، ٧ )
٢ - خطاب، امتیاز، اعزازی تمغا۔
 واپسی آنر کی جھگڑا ختم کر سکتی نہیں لوگ کہتے ہیں خدا کو جان واپس کیجیے      ( ١٩٢١ء، اکبر الہ آبادی، گاندھی نامہ، ٢٩ )
  • وقار
  • شَرَف
  • honour