اسم ظرف مکاں ( مذکر - واحد )
١ - جنوب کے مقابل سمت، قطب شمالی کی سمت (چونکہ عرب لوگ کعبہ کو ایک شخص قرار دے کر یہ تصور کرتے ہیں کہ اسکا منھ مشرق اور پشت مغرب کی طرف ہے اس لیے قطب شمالی کی سمت جو کعبہ سے بائیں جانب ہے شمال کہنے لگے)، اُتَّر
"دائیں ہاتھ کو شمال کی جانب کیا۔"
( ١٩٨١ء، قطب نما، ١٤ )
٢ - شمال (اُتَر) سے جنوب کی طرف چلنے والی ہوا۔
عطر میں بس رہی ہے آج نسیم اور شمال و صبا ہیں عنبر بیز
( ١٩٣١ء، بہارستان، ٨٦ )
٣ - بایاں ہاتھ، بائیں جانب۔
نہیں دستِ شمال یار زیبِ آستیں شاید معطر بوئے گل سے دامنِ باد شمالی ہے
( ١٨٦٧ء، رشک، کلیات (قلمی نسخہ)، ١٥٣ )
٤ - عادت، خُو۔ (نوراللغات)