فارسی سے ماخوذ اسم 'شمار' کے ساتھ 'یات' بطور لاحقۂ جمع بڑھانے سے 'شماریات' بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ اور سب سے پہلے ١٩٨٤ء کو "جدید عالمی معاشی جغرافیہ" میں مستعمل ملتا ہے۔