جمع غیر ندائی : شَلْواروں [شَل + وا + روں (و مجہول)]
١ - کمر سے نیچے تک کا لباس جو ایک گھیردار پاجامے کی صورت میں ہوتا ہے۔ اور جس کی موری پہننے والے کی پسند کے مطابق چھوٹی یا بڑی ہوتی ہے اِسے مرد اور عورتیں دونوں استعمال کرتے ہیں۔
"اس موٹے آدمی نے . شلوار کے ساتھ کوٹ پہن رکھا تھا۔"
( ١٩٨٧ء، آخری آدمی، ١٢٧ )