شلجم

( شَلْجَم )
{ شَل + جَم }
( عربی )

تفصیلات


فارسی میں اسم 'شلغم' سے مقرب 'شلجم' عربی سے اردو میں من و عن داخل ہوا۔ بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٨٣٩ء کو "مثنوی خزانیہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - ایک پودا اور اس کی جڑ جو مخروطی شکل کی ہوتی ہے، ترکاری کے طور پر شلجم کثرت سے مستعمل ہے، لوگ جڑ کے ساتھ پتے بھی ڈال کر پکاتے ہیں، بعض اس کا اچار ڈالتے ہیں۔
"ترکاری پلاؤ : وزن، چاول ایک سیر، آلو ایک پاؤ، گاجر آدھ پاؤ، شلجم ایک پاؤ، بینگن آدھ پاؤ۔"      ( ١٩٧٠ء، خوش ذائقہ، ١٧ )
  • A turnip