صفت ذاتی
١ - پورا جسم یا جسم کا کوئی عضو (ہاتھ پانو وغیرہ) جو کسی عارضے کی وجہ سے سوکھ گیا ہو یا بے حس و حرکت ہو گیا ہو، مفلوج، لنجا، اپاہج، مفلوج آدمی۔
"شل . کے معنی سوکھے ہوئے اور بیکار شدہ کے ہیں۔"
( ١٩٦٨ء، اردو دائرہ معارف اسلامیہ، ١٥:٣ )
٢ - [ کنایۃ ] بے بس، تھکاہوا، بے جان، سست، نڈھال (محنت یا مسافت کی وجہ سے)۔
"اس پتھر کو تراشتے تراشتے میری ہمت کے بازو شل ہو گئے تھے۔"
( ١٩٧٩ء، ریت کی دیوار، ٢٧ )
٣ - [ کنایۃ ] بے کار، جذبات سے عاری (دل وغیرہ)۔
"تیس برس تک اسکا دل شَل رہا تھا۔"
( ١٩٨٨ء، نشیب، ٢٠٩ )
٤ - ایک قسم کا رنگین یا داغدار چمڑا جو جوتے یا زین کے نیچے سیا جاتا ہے؛ نرم، پلپلا؛ ڈھیلا ڈھالا (پلیٹس)۔