سلنڈر

( سِلَنْڈَر )
{ سِلَن + ڈَر }
( انگریزی )

تفصیلات


Cylinder  سِلَنْڈَر

اصلاً انگریزی زبان کا لفظ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ اردو میں انگریزی سے ماخوذ ہے اصل معنی اور اصل حالت میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٤٤ء کو "آدمی اور مشین" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جمع استثنائی   : سِلَنْڈَرْز [سِلَن + ڈَرْز]
جمع غیر ندائی   : سِلَنْڈَروں [سِلَن + ڈَروں (و مجہول)]
١ - اسطوانہ، کسی دھات وغیرہ کا استوانی بیلن جو مشینوں میں استعمال ہوتا ہے۔
"سلنڈر کی گیس سونگھتے ہی اس کی بیوی اور بیٹا ہوش میں آجاتے ہیں۔"      ( ١٩٨٠ء، ماس اور مٹی، ١٠٠ )
  • Cylinder