سلائیڈ

( سِلائِیڈ )
{ سِلا + اِیڈ }
( انگریزی )

تفصیلات


Slide  سِلائِیڈ

اصلاً انگریزی زبان کا لفظ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ اردو میں انگریزی سے ماخوذ ہے اور عربی رسم الخط میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٩١ء کو "رسالہ حسن" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
جمع   : سِلائِیڈیں [سِلا + ای + ڈین (یائے مجہول)]
جمع استثنائی   : سِلائِیڈز [سِلا + اِیڈْز]
جمع غیر ندائی   : سِلائِیڈوں [سِلا + ای + ڈوں (واؤ مجہول)]
١ - شیشے یا سلولائیڈ کی چھوٹی تختی جو خورد بین، سیربین وغیرہ میں لگی ہوتی ہے۔
"جب خردنامیوں کو نوری خردبین کے ذریعے دیکھنا مقصود ہو تو پہلے سلائیڈ پر ان کا لیپ لگاتے ہیں۔"      ( ١٩٦٧ء، بنیادی خرد حیاتیات، ٣٨ )