اصلاً انگریزی زبان کا لفظ ہے اور بطور اسم مستعمل ملتا ہے۔ اردو میں انگریزی سے ماخوذ ہے اصل معنی اور اصل حالت میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٩٩ء کو "شناخت ابہام" میں مستعمل ملتا ہے۔
"قائد اردو ڈاکٹر سید عبداللہ مرحوم نے اپنی فالج زدگی سے چند ماہ پہلے اہل پاکستان کے نام التماس کی ایک سلپ شائع کی تھی۔"
( ١٩٨٨ء، قومی زبان، کراچی، جون، ٨٥ )
٢ - [ کھیل ] کرکٹ فیلڈ میں وہ جگہ جو وکٹ کے پیچھے "آف" کی سمت ہوتی ہے۔"
"اپنی زندگی میں انھوں نے دو کیچ بھی کیے تھے پہلا اس طرح کہ ایک میچ میں شیطان اور میں سلپ میں کھڑے باتیں کر رہے تھے۔"
( ١٩٨٠ء، پرواز، ١٠٣ )