ضرب شدید

( ضَرْبِ شَدِید )
{ ضَر + بے + شَدِید }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان میں مشتق اسم 'ضرب' اور ثلاثی مجرد کے باب مشتق سے اسم فاعل 'شدید' ملنے سے مرکب توصیفی بنا۔ اس میں 'ضرب' موصوف اور 'شدید' صفت ہے۔ اردو میں بطورر اسم مستعمل ہے۔ ١٨٦٧ء کو "نورالہدایہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - سخت چوٹ، سخت مار۔
"ضربِ شدید تھی . غریب عمر بھر کے لیے بیکار ہو گیا۔"      ( ١٩٢٦ء، حیاتِ فریاد، ١٢٩ )
٢ - مہلک ضرب، سخت نقصان۔ (نوراللغات)