شناختی کارڈ

( شَناخْتی کارْڈ )
{ شَناخ + تی + کارْڈ }

تفصیلات


فارسی سے ماخوذ اسم صفت 'شناختی' کے ساتھ انگریزی سے اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ دخیل اسم 'کارڈ' بطور موصوف ملنے سے مرکب توصیفی بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ اور سب سے پہلے ١٩٦٦ء کو "روز نامہ، جنگ، کراچی" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - وہ کارڈ جس سے کسی شخص کی شناخت یا تصدیق ہو سکے اس کارڈ میں اس شخص کا نام اور فوٹو کے علاوہ کچھ اور ضروری باتیں بھی درج ہوتی ہیں، کارڈ جاری کرنے والے افسر یا بااختیار شخص یا ادارے کی جانب سے تصدیق اور اجرا کی تاریخ ہوتی ہے۔
"صرف شناختی کارڈ کافی نہیں شناخت کے لیے حاکم کی وفاداری شرط ہے۔"      ( ١٩٨٧ء، فنون، لاہور، نومبر، ١٣٩ )
٢ - کسی عمارت کے اوپر لگا ہوا بورڈ یا تختہ وغیرہ جس پر اس عمارت کا نام لکھا ہوتا ہے۔
"یہ عمارتیں اپنی بلندی اور وسعت کے اعتبار سے اپنی مثال آپ ہیں ان کی پیشانیوں پر بڑے بڑے شناختی کارڈ آویزاں ہیں۔"      ( ١٩٨٨ء، افکار، کراچی، اگست، ٥٩ )
  • Identity card