تفصیلات
شناختن شَناخْت شَناخْتی
فارسی سے ماخوذ اسم کیفیت 'شناخت' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقہ نسبت ملنے سے 'شناختی' بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٩٧٥ء کو "قافلہ شہیدوں کا (ترجمہ)" میں مستعمل ملتا ہے۔
صفت نسبتی
١ - شناخت کا، پہچان کا۔
"دفتر انہی متعدد برانچ دفتروں میں سے ایک تھا اور شہر شناختی کے علاقائی دفتر کے تحت میں تھا۔"
( ١٩٧٥ء، قافلہ شہیدوں کا (ترجمہ)، ٤٤٧ )