شمسی سال

( شَمْسی سال )
{ شَم + سی + سال }

تفصیلات


عربی سے ماخوذ اسم صفت 'شمسی' کے ساتھ فارسی سے ماخوذ اسم مذکر 'سال' بطور موصوف ملنے سے مرکب توصیفی بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ اور سب سے پہلے ١٨٩٥ء کو "مجموعۂ نظم بے نظیر" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم ظرف زماں ( مذکر - واحد )
١ - وہ عرصہ جس میں زمین اپنا چکر سورج کے گرد پورا کرتی ہے، یہ 365 دن 5 گھنٹے 48 منٹ 46 ثانیہ کا ہوتا ہے مگر عام طور پر 365 دن کا شمار ہوتا ہے۔ آفتابی سال، سورج کے حساب کے مطابق سال۔
 مگر میں پورے نو سو شمسی سال گن لوں گا کہ کوئی نیچری کچھ کم نہ کردے وقت ممتد کو      ( ١٨٩٥ء، مجموعۂ نظم بے نظیر، ٨٣ )
  • solar year