شوروغل

( شوروغُل )
{ شو (و مجہول) + رو (و مجہول) + غُل }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے مرکب عطفی ہے۔ فارسی میں اسم 'شور' کے ساتھ 'و' بطور حرفِ عطف لگا کر فارسی اسم مذکر 'غل' ملنے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ اور سب سے پہلے ١٨٠٢ء کو "رمزالعاشقین" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مذکر - واحد )
١ - واویلا، چیخ پکار، ہنگامہ۔
"شور وغل، ریل پیل، دھکم دھکا عام تھی۔"      ( ١٩٦٨ء، ماں جی، ٦٤ )
  • Noise
  • bustle
  • clamour
  • tumult
  • disturbance