شوال

( شَوّال )
{ شَوْ + وال }
( عربی )

تفصیلات


شول  شَوّال

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ عربی سے اردو میں من و عن داخل ہوا اور سب سے پہلے ١٦١١ء کو "کلیاتِ قلی قطب شاہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم معرفہ ( مذکر - واحد )
١ - قمری سال کا دسواں مہینہ جس کی پہلی تاریخ کو عید الفطر ہوتی ہے، عید کا مہینہ، عیدالفطر کا مہینہ۔
"اب تھوڑی سی محنت کر کے شوال المکرم کے چھ روزے رکھ کر پورے سال کا اجروثواب حاصل کر لیجئیے۔"      ( ١٩٨٩ء، صحیفہ اہل حدیث، کراچی، ٦ )
  • The tenth month of Mohammadan year