اپ ٹو ڈیٹ

( اَپ ٹُو ڈیٹ )
{ اَپ + ٹُو + ڈیٹ (ی مجہول) }
( انگریزی )

تفصیلات


انگریزی زبان میں تین الفاظ کا مرکب ہے، up, to, date انگریزوں کی برصغیر میں آمد کے ساتھ ہی عوام کی روزمرہ زبان میں داخل ہوا۔ البتہ تحریری صورت میں ایک عرصہ بعد آیا۔ سب سے پہلے ١٩٢١ء، کو "لخت جگر" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - جدید وضع قطع رکھنے والا
"صرف ایک، خوبصورت، رنگین مزاج، اپ ٹو ڈیٹ، شیریں بیان نوجوان دیکھا اور پھول اٹھیں"۔      ( ١٩٣٦ء، پریم چند، پریم چالیسی، ٢١:٢ )
٢ - عہد حاضر کی ضروریات اور رجحانات کے مطابق۔
"دو چار پرانے بادبان بھی لے کر بیسویں صدی کے اس اپ ٹو ڈیٹ جہاز میں لگائے ہوئے ہیں۔"    ( ١٩٣٩ء، تنصیحات، ١٧١ )
٣ - حال تک جملہ متعلقات پر مشتمل، تاحال مکمل۔
"فہرست اپ ٹو ڈیٹ ہو نہ کہ تقویم پارینہ"۔    ( ١٩٢١ء، لخت جگر، ٢٨٧ )
  • 'up to date'