تفصیلات
اصلاً سنسکرت زبان کا لفظ ہے۔ اور بطور اسم مستعمل ہے۔ اردو میں سنسکرت سے ماخوذ ہے اور اصل معنی اور اصل حالت میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے ١٧٩٥ء کو قائم کے دیوان میں مستعمل ملتا ہے۔
اسم ظرف زماں ( مذکر - واحد )
١ - وقت، زمانہ۔
"میں دلی میں ہوں اور . بھٹکتا پھرتا ہوں۔ اس مور کی تلاش میں جس نے مجھے اس سمے کہ دونوں وقت مل رہے تھے پکارا تھا۔"
( ١٩٨٤ء، زمین اورر فلک اور، ٩ )
٢ - موسم، فصل۔
"انہی علامتوں سے پانی کی انتہائی بلندی یا پستی یا درجۂ اوسط کو دیکھ کر وہ ملک میں قحط یا سمے کا اندازہ کر لیتے ہیں۔"
( ١٩٤٣ء، انطونی اور کلوپطرہ (ترجمہ)، ٨١ )
٣ - منظر، کیفیت، سماں۔
چھم چھم چھم چھم کرنیں برسیں پون پکھاوج تھاپ تم ہی کہو اب ایسے سمے میں کیا پن ہے کیا پاپ
( ١٩٥٨ء، لاحاصل، ٢٩ )