سمنٹ

( سِمِنْٹ )
{ سِمِنْٹ (کسرہ مجہول م) }
( انگریزی )

تفصیلات


Cement  سِمِنْٹ

اصلاً انگریزی زبان کا لفظ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ اردو میں انگریزی سے ماخوذ ہے اصل معنی اور اصل حالت میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٤٠ء کو "معاشیات ہند" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - تعمیری مسالا جو کھریا اور چونا وغیرہ ملا کر تیار کیا جاتا ہے۔ یہ مسالا پانی ملانے کے بعد جب خشک ہو جاتا ہے تو پتھر کی طرح بن جاتا ہے اور ایک مرتبہ خشک ہونے کے بعد دوبارہ استعمال میں نہیں آتا، کھریا، چونا۔
"سیمنٹ سازی کے لیے اہم ترین خام اشیا کھریا یا چونے کا پتھر اور چکنی مٹی درکار ہوتی ہیں۔"      ( ١٩٤٠ء، معاشیات ہند (ترجمہ)، ٥١:١ )
  • Cement