سمری

( سَمَری )
{ سَمَری }
( انگریزی )

تفصیلات


Summary  سَمَری

اصلاً انگریزی زبان کا لفظ ہے اور بطور اسم صفت مستعمل ہے اردو میں انگریزی سے ماخوذ ہے اصل معنی اور اصل حالت میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٨٢ء کو "رو دار چمن" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( مؤنث - واحد )
جمع استثنائی   : سَمَرِیز [سَمَرِیِز]
جمع غیر ندائی   : سَمَرِیوں [سَمَرِیوں (و مجہول)]
١ - وہ فیصلہ یا سماعت جو بہت عجلت سے بغیر زیادہ چھان بین یا تحقیقات کے کر دیا جائے، سرسری۔
"ہم کو سمری طور پر غیر ذمہ دارانہ اور شر پسند نہیں قرار دیا گیا تھا۔"      ( ١٩٨٢ء، رو دار چمن، ٢٠ )