سن بلوغت

( سِنِ بُلوُغَت )
{ سِنے + بُلوُ + غَت }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم 'سن' کے آخر پر کسرۂ اضافت لگا کر عربی اسم 'بلوغلت' لگانے سے مرکب اضافی 'سن بلوغت' بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٠١ء کو "جنگل میں منگل" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - بالغ ہونے کی عمر، جوانی کی عمر، جوانی۔
"عبدالکریم ابھی سن بلوغت کی سات یا آٹھ بہاروں ہی سے لطف اندوز ہوا تھا کہ موت کے بے رحم شکنجوں نے اس معصوم بچے کو ماں کی آغوش شفقت سے محروم کر دیا۔"      ( ١٩٨٨ء، جنگ، کراچی، ٢٨ اکتوبر )
  • age of puberty
  • mature age