گانا بجانا

( گانا بَجانا )
{ گا + نا + بَجا + نا }
( سنسکرت )

تفصیلات


سنسکرت سے ماخوذ اسم 'گانا' کے ساتھ سنسکرت ہی سے ماخوذ اردو مصدر 'بجانا' بطور اسم لگنے سے مرکب 'گانا بجانا' بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٦٣٥ء کو "سب رس" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - راگ رنگ، گیت اور موسیقی۔
"یہ احساس ان کے دل میں موجود تھا کہ اسلامی شریعت کی رو سے گانا بجانا ممنوع ہے۔"      ( ١٩٨٨ء، لکھنؤ یائی ادیب، ١١٥ )
  • singing and playing;  song and music