گارنٹی

( گارَنْٹی )
{ گا + رَن + ٹی }
( انگریزی )

تفصیلات


Guarantee  گارَنْٹی

اصلاً انگریزی زبان کا لفظ ہے۔ اور بطور اسم مستعمل ہے۔ اردو میں انگریزی سے ماخوذ ہے اصل معنی اور اصل حالت میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٠٧ء کو "کرزن نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
جمع   : گارَنْٹِیاں [گا + رَن + ٹِیاں]
جمع استثنائی   : گارَنْٹِیز [گا + رَن + ٹِیْز]
جمع غیر ندائی   : گارَنْٹِیوں [گا + رَن + ٹِیوں (و مجہول)]
١ - ضمانت، کفالت، ذمہ داری۔
"لمبی رقم بطور انعام ملنے کی بھی سوفی صد گارنٹی تھی۔"      ( ١٩٨٧ء، فنون، لاہور، نومبر، دسمبر، ٢٠٧ )
  • کَفالَت