اصلاً انگریزی کا لفظ ہے اور بطور اسم صفت مستعمل ہے۔ اردو میں انگریزی سے ماخوذ ہے اصل معنی اور اصل حالت میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٦٩ء کو "جنگ" میں مستعمل ملتا ہے۔
جمع استثنائی : سِلیکْٹَرز [سِلیک (ی مجہول) + ٹَرْز]
جمع غیر ندائی : سِلیکْٹَروں [سِلیک (ی مجہول) + ٹَروں (و مجہول)]
١ - انتخاب کرنے والا، چننے والا، انتخاب کنندہ۔
"پاکستان کرکٹ کنٹرول بورڈ کے سکریٹری سلیکٹر مسٹر شجاع الدین . کے علاوہ کرکٹ کے شائقین کی ایک کثیر تعداد نے اس کا شاندار استقبال کیا۔"
( ١٩٦٩ء، جنگ، کراچی، ٤ فروری، ٧ )