سلیقہ مند

( سَلِیقَہ مَنْد )
{ سَلی + قَہ + مَنْد }

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم 'سلیقہ' کے ساتھ فارسی لاحقۂ فاعلی 'مند' لگانے سے مرکب 'سلیقہ مند' بنا۔ اردو میں بطور اسم صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٥٣ء کو "تاریخ مسلمانان پاکستان و بھارت" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
١ - تمیز دار، شائستہ، نیک سرشت، سگھڑ۔
"ان سے ملاقات ہوئی تو معلوم ہوا خاموش طبع، سلیقہ مند اور اعلٰی تعلیم یافتہ خاتون ہیں۔"      ( ١٩٨٥ء، کچھ دیر پہلے نیند سے، ٨ )
  • possessed of genius;  discerning
  • discreet