٣ - [ قواعد ] جملے یا الفاظ کی ترتیب جو اہل زبان کے طریق استعمال کے مطابق ہو اور جسکے خلاف فصاحت کے خلاف ہو مثلاً پان سات پر قیاس کر کے چھ آٹھ یا آٹھ چھ بولا جائے تو تو روز مرّہ کے خلاف ہو گا اسی طرح بلاناغہ کی جگہ بے ناغہ اور روز روز کی جگہ دن دن یا آئے دن کی جگہ آئے روز کہنا خلاف روزمرّہ ہے۔ کیونکہ اہلِ زبان اس طرح نہیں بولتے۔
"دبستانِ دہلی کے ایک اور نامور فاضل مولوی نذیر احمد خاں . نے اپنی کتابوں دہلی کی ٹھیٹھ بیگماتی زبان اور روزمرّہ کا استعمال کیا ہے۔"
( ١٩٤٣ء، مقالاتِ عبدالقادر )