پکھاوج

( پَکھاوَج )
{ پَکھا + وَج }
( سنسکرت )

تفصیلات


اسم نکرہ
١ - تال کا قدیم ساز، جسے مردنگ کی ترقی یافتہ شکل کہا جاتا ہے مردنگ مٹی کی اور پکھاوج لکڑی کی ہوتی ہے یہ انگلیوں سے کم ہتھیلیوں سے زیادہ بجائی جاتی ہے پکھاوج بیچ میں کسی قدر اونچی اور سروں کی طرف گاودم ہوتی چلی جاتی ہے وضع قطع میں ڈھول سے مشابہ۔