روزہ دار

( روزَہ دار )
{ رو (و مجہول) + زَہ + دار }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'روزہ' کے ساتھ داشتن مصدر سے فعل امر 'دار' بطور لاحقۂ فاعلی لگا کر مرکب توصیفی بنایا گیا ہے۔ اردو میں بطور اسمِ صفت استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٥٠٣ء میں 'نوسرہار' کے قلمی نسخے میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
١ - روزہ رکھنے والا، روزے کا فریضہ ادا کرنے والا۔
 روزہ خوروں سے عید ملتے ہیں شامت آئی ہے روزہ داروں کی      ( ١٩٨٦ء، قطعہ کلامی، ١٣٤ )