روزانہ

( روزانَہ )
{ رو (و مجہول) + زا + نَہ }
( فارسی )

تفصیلات


روز  روزانَہ

فارسی سے اسم 'روز' کے آگے 'انہ' بطور لاحقۂ تمیز و صفت لگانے سے بنا۔ اردو میں بطور متعلق فعل استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٨٠١ء میں "کلیات میر" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - روزِینہ۔ (نوراللغات)
٢ - مغلیہ عہد میں رائج ایک قسم کا ٹیکس۔
"سالانہ، فصلانہ، ماہانہ، جمعگی، روزانہ، عیدی وغیرہ۔"      ( ١٩٧٥ء، شاہراہِ انقلاب، ٨ )
متعلق فعل
١ - ہر روز، ہر روز کا، ہر روز واقع ہونے والا۔
"راجا نے ایک آدمی روزانہ راکھشسوں کے لیے مقرر کر رکھا ہے۔"      ( ١٩٦٢ء، حکایات پنجاب (ترجمہ)، ٢٢:١ )
  • a daily allowance