فارسی زبان سے اسم 'روداد' کے ساتھ 'نگاشتن' مصدر سے فعل امر 'نگار' بہ اضافہ 'ی' (لاحقہ نسبتی) ملا کر مرکب توصیفی بنایا گیا ہے۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٩٨٥ء میں "تفہیمِ اقبال" میں مستعمل ملتا ہے۔
"حیات اقبال کی اہم تاریخیں" اور "اقبال کی زندگی کا جائزہ" جیسے عنوانات کے تحت سِن وار رُوداد نگاری کی پہل غالباً نگار ہی میں ہوئی تھی۔"
( ١٩٨٥ء، تفہیمِ اقبال، ٣٠ )