روح انسانی

( رُوحِ اِنْسانی )
{ رُوحے + اِن + سانی }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے اسم 'روح' کو فارسی قاعدے کے تحت عربی میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق 'انسان' بہ اضافہ 'ی' لاحقہ نسبت کے ساتھ ملا کر مرکب کیا گیا ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٩١٩ء میں "تاریخ اخلاق یورپ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - انسان کی روح جس سے وہ زندہ رہتا ہے۔
"رواقیہ اور بعض حکما کا یہ مسلک تھا کہ روحِ انسانی و روحِ حیوانی دونوں روحِ رّبانی کے برابر درجہ کے مظاہر ہیں۔"      ( ١٩١٩ء، تاریخِ اخلاق یورپ (ترجمہ)، ١١١:٢ )
  • soul