روح اللہ

( رُوحُ اللہ )
{ رُو + حُل (الف غیر ملفوظ) + لاہ }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے اسم 'روح' کو 'اللہ' کے ساتھ (اِلٰہ کے ساتھ 'ال' حرف تخصیص کے ذریعے) ملا کر مرکب بنایا گیا ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٨٣٠ء میں "تقویۃُالایمان" میں مستعمل ملتا ہے۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔

اسم معرفہ ( مذکر - واحد )
١ - حضرت عیسیٰ ؑ کا لقب۔
"حضرت موسیٰ ؑ کلیم اللہ تھے حضرت ابراہیم خلیل اللہ اور حضرت عیسی روح اللہ تھے لیکن آنحضرت صلعم . اشرفِ انبیا تھے۔"      ( ١٩٣٢ء، سیرۃ النبیۖ، ٤٢٢:٤ )