اداریہ

( اِدارِیَہ )
{ اِدا + رِیَہ }
( عربی )

تفصیلات


دور  اِدارَت  اِدارِیَہ

عربی زبان کے لفظ 'ادارت' سے 'ت' حذف کر کے 'ی' بطور لاحقۂ نسبت لگائی۔ نیز 'ہ' بطور لاحقۂ اسمیت لگائی گئی۔ اردو میں ١٩٤٤ء کو "چپو" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
واحد غیر ندائی   : اِدارِیے [اِدا + رِیِے]
جمع   : اِدارِیے [اِدا + رِیِے]
جمع غیر ندائی   : اِدارِیوں [اِدا + رِیوں (و مجہول)]
١ - اخبار پارسا لے کے مرتب کا یا اس کے زیر ہدایت لکھا ہوا مقالۂ افتتاحیہ، ایڈیٹوریل۔
"میں نے لندن ٹائمز کو ٹٹول کر اٹھایا اور اس کے 'اداریہ' کو اپنی نظر کے سامنے رکھا۔"      ( ١٩٤٤ء، چپو، ٤٧٨ )