روضۂ اقدس

( روضَۂ اَقْدَس )
{ رو (و مجہول) ضَہ + اے + اَق + دَس }

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم 'روضہ' کو ہمزۂ اضافت کے ذریعے عربی ہی سے مشتق اسم صفت 'اقدس' کے ساتھ ملا کر مرکب توصیفی بنایا گیا۔ اور اردو میں بطور اسمِ صفت استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٨٤٥ء میں "کلیاتِ ظفر" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم معرفہ ( مذکر - واحد )
١ - رسُولِ خدا حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا مزار مبارک جو مدینہ منوّرہ میں واقع ہے۔
 حنیف روضۂ اقدس کی جالیوں کے قریب خدا کا نور خدا کی قسم نظر آیا      ( ١٩٨٤ء، ذکرِ خیرالانام، ١٠٩ )