١ - خاکی رنگ کا سانپ، اس پر سفید جالا اربیل اور سفید بندکیاں ہوتی ہیں۔اس کے بدن پر کھپرے نرم نرم مچھلی کی طرح کے ہوتے ہیں یہ سوا گز لمبا ایک انچ دور کا موٹا ہوتا ہے اور لہرمار کر چلتا ہے۔ حملہ کرتے وقت الٹا چلنے لگتا ہے اور اس کے کھپروں سے جو آپس میں گھس کھاتے ہیں ان سے آواز پیدا ہوتی ہے اسی طرح تھوڑی دور چل کر جست کرتا ہے۔